عنوان: نماز کے دوران میں موبائل فون بند کرنا
سوال:
کیا نماز کے دوران میں موبائل فون بند کیا جاسکتا ہے؟
جواب:
نماز اور مسجد کے احترام کے ليے ضروري ہے کہ موبائل فون کو مسجد ميں داخل ہونے سے
پہلے ہي بند کرديا جائے۔ ليکن اگرکسی وجہ سے فون بند ہونے سے رہ جائے اور دوران
نماز گھنٹی بجنا شروع ہو جائے تو اسےنماز کے دوران بند کر دینا چاہیے تاکہ نماز ميں
خلل واقع نہ ہو ۔ یہ بھی واضح رہے کہ نماز کے دوران میں فون بند کرنے سے نماز نہيں
ٹوٹتي۔
محسن
علی
25۔
دسمبر 2004