آپ کا سوال
      آپ کا مضمون
      ممبر شپ
      اي بکس

تزکیہ کے معنی کسی چیز کو آلایشوں سے پاک کرنے کے بھی ہیں اور نشوونما دینے کے بھی۔ انبیاء علیہم السلام انسانوں کو جس قانون و حکمت کی تعلیم دیتے ہیں، اس سے یہ دونوں ہی چیزیں حاصل ہوتی ہیں۔

فقہ شریعت - کتاب الطلاق
انڈرسٹینڈنگ اسلام  پر خوش آمدید    -   5 ستمبر 2010
ہوم  -  واپس

پرنٹ کریں

ای میل

مباحثہ

متعلقہ معلومات
Question asked by Muzaffar Hussain from Saudi Arabia on 28-Sep-2005 
 
عنوان:  روزہ اور شریعت اسلامی


سوال:

شریعت اسلامی کے مطابق روزہ کیا ہے اور اس کے کیامسائل ہیں جن کی وضاحت شریعت نے خود کردی ہے۔



جواب:

شریعت کے مطابق روزہ یہ ہے کہ آدمی روزے کی نیت سے محض اللہ کی خوشنودی کے لیے کھانے پینے اوربیویوں کے پاس جانے سے اجتناب کرے۔یہ پابندی فجر سے لے کررات کے شروع ہونے تک ہے، روزے کی راتوں میں کھانا پینا اور بیویوں کے پاس جانا بالکل جائز ہے۔
فرض روزوں کے لیے رمضان کا مہینہ خاص کیا گیا ہے، تاہم نفلی روزے جب چاہیں رکھے جاسکتے ہیں، البتہ جمعہ کے دن کو روزے کے لیے خاص کرلینے ، پورا سال روزے رکھنے اور عید کے دنوں میں روزہ رکھنے کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پسند نہیں فرمایا۔ اسی طرح رمضان کے شروع ہونے سے ایک یا دودن پہلے روزہ رکھنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پسند نہیں فرمایااور فرمایا ہے کہ وہ شخص البتہ ایسا کرسکتا ہے جوروزے ہی رکھتاہو۔
بیماری یاسفر کی وجہ سے یاکسی اور مجبوری کے باعث آدمی اگر رمضان کے فرض روزے پورے نہ کرسکے تو لازم ہے کہ دوسرے دنوں میں روزے رکھ کر اس کی تلافی کرےاور یہ تعداد پوری کردے۔ سحری کے لیے اٹھنا چاہیے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ سحری کھایا کرو اس میں برکت ہے۔ اذان ہوجاۓ اور برتن ہاتھ میں ہو تو آدمی جو کچھ کھارہا ہو،کھالے۔اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
جنابت کی حالت میں روزہ رکھ سکتے ہیں۔
آدمی بھول کر کچھ کھالے تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔فرمایا ہے کہ یہ تو اسے اللہ نے کھلایااور پلایاہے۔
روزے میں مجامعت کے سوابیوی سے ہرطرح اظہار محبت کرسکتے ہیں۔سیدہ عائشہ کابیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روزے کی حالت میں بوسہ لیتے اور مجھے اپنے ساتھ بھی لگاتے تھے۔
 


 
 

 


 Members
 Login
 Password
 

Click here to download Urdu Font
 
 
 
 انڈرسٹينڈنگ اسلام
  تعارف
  پس منظر
  ھماري ٹيم
  آپ کی رائے
  فني نقص کی اطلاع

Developed By UITechs - www.uitechs.com



Copyright (c) 2003-2004 Understanding Islam, All rights reserved.