آپ کا سوال
      آپ کا مضمون
      ممبر شپ
      اي بکس

قیامت دراصل خدا کی رحمت کا مظہر ہے۔ اللہ تعالی نے اپنے اوپر رحمت واجب کر رکھی ہے۔ اس وجہ سے وہ فیصلے کا ایک دن ضرور لائے گا جس میں وہ سب کو اکٹھا کر کے ان کے درمیان انصاف فرمائے گا۔

رسول اللہ پر ایمان کے تقاضے
انڈرسٹینڈنگ اسلام  پر خوش آمدید    -   10 ستمبر 2010
ہوم  -  واپس

پرنٹ کریں

ای میل

مباحثہ

متعلقہ معلومات
Question asked by Aamir Naseer from Pakistan on 28-Sep-2005 
 
عنوان:  روزہ توڑنے کا کفارہ


سوال:

روزہ توڑنے کا کیا کفارہ ہے؟



جواب:

کسی مجبوری کے تحت اگر روزہ توڑاگیا ہے تواس کا کوئی کفارہ نہیں ہے اگرچہ کوشش یہ کرنی چاہیے کہ کسی اور دن اس کی قضا کرلی جاۓ البتہ جان بوجھ کر روزہ توڑ لیناایک بڑا گناہ ہے۔ اس طرح کی کوئی چیز آدمی سے سرزد ہوجاۓ تو بہتر ہے کہ وہ اس کا کفارہ ادا کرے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لیے ایک شخص کو وہی کفارہ بتایاجو قرآن مجید نے ظہار کے لیے مقرر کیا ہے- تاہم روایت سے واضح ہے کہ جب اس نے معذوری ظاہر کی تو آپ نے اس پر اصرار نہیں کیا۔ظہار کا کفارہ درج ذیل ہے:
ایک لونڈی یا غلام آزاد کیا جاۓ۔
وہ میسر نہ ہو تو مسلسل دومہینے کے روزے رکھے جائیں۔
یہ بھی نہ ہوسکے تو ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلایا جاۓ۔

 
 

 


 Members
 Login
 Password
 

Click here to download Urdu Font
 
 
 
 انڈرسٹينڈنگ اسلام
  تعارف
  پس منظر
  ھماري ٹيم
  آپ کی رائے
  فني نقص کی اطلاع

Developed By UITechs - www.uitechs.com



Copyright (c) 2003-2004 Understanding Islam, All rights reserved.